ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پھر چھلکا لال کرشن اڈوانی کا درد،کہا :سندھ کے ہندوستان میں نہیں ہونے سے ناخوش ہوں

پھر چھلکا لال کرشن اڈوانی کا درد،کہا :سندھ کے ہندوستان میں نہیں ہونے سے ناخوش ہوں

Mon, 10 Apr 2017 20:14:24  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے پیر کو کہا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ ان کی جائے پیدائش سندھ، ہندوستان کا حصہ نہیں ہے۔اڈوانی نے ایک پروگرام میں یہ بات کہی، جس میں ہندوستان کے دورے پر آئیں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی موجود تھیں۔اڈوانی نے کہاکہ جب ہندوستان کو آزادیملی ،تو یہ (سندھ)ہم سے الگ ہو گیا، سندھ ہندوستان کا حصہ نہیں ہے، یہ میرے ساتھ ساتھ ان سبھی لوگوں کو دکھی کرتا ہے، جو کبھی وہاں رہے ۔اڈوانی نے کہاکہ یہ (سندھ)غیر منقسم ہندوستان کا حصہ تھا، جب یہ آزاد نہیں تھا اور برطانوی استعمار کا حصہ تھا، میں اسی خطے میں پیداہواتھا ، میرا وہاں گھر تھا۔انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد تقریب میں اڈوانی نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں شیخ حسینہ کی موجودگی میں بتانے کے بارے میں سوچا تھا۔


Share: